میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں

جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری کر دی گئیں

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی پر حملہ آور ہونے والوں کی تصاویر جاری کردی گئیں۔9 مئی کے روز عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تھی جن کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پرتشدد مظاہروں میں شامل 4 خواتین سمیت 14 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، شناخت کیے گئے 9 افراد کا تعلق راولپنڈی، 3 کا اسلام آباد، ایک کا کراچی اور ایک کا چکوال سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں شامل 300 سے زائد افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ساتھ ہی حکومتی اور دفاعی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی گرفتاریوں کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں