میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ویڈیوکے لیے بھوتوں کا روپ دھارے لوگوں کو دیکھ کر بچہ جاں بحق

ویڈیوکے لیے بھوتوں کا روپ دھارے لوگوں کو دیکھ کر بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سوشل میڈیا پر تفریح فراہم کرنے کے چکر میں لبنان میں ایک اور موت کا واقعہ پیش آگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی لبنان کے جنگلی شہر ٹائر کے ایک قلعہ میں رہائش پذیر 7 سال کے بچے محمد حیدر استنبولی کی موت ہوگئی۔ شدید اعصابی جھٹکے کے نتیجے میں اس کے دل کے پٹھوں اچانک رک گئے تھے۔نوجوان چچا نے واضح کیا کہ فرانزک ڈاکٹر کی رپورٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ بچے کی موت شدید صدمے کے نتیجے میں ہوئی جس کا اسے سامنا تھا۔اہل خانہ، پڑوسیوں اور علاقے سے عینی شاہدین کے بیانات پر غور کریں تو چھوٹا بچہ معمول کے مطابق علاقے میں کھیل رہا تھا کہ اچانک نوجوانوں اور خواتین کا ایک گروپ اس کے سامنے آ گیا جو بظاہر ایک ویڈیو بنا رہے تھے جسے سوشل میڈیا پر دکھایا جانا تھا۔ تاہم یہ گروپ خوفناک انداز میں ویڈیو بنا رہا تھا۔نوجوانوں اور لڑکیوں کے گروپ کے افراد اچانک بچے کے سامنے نمودار ہوئے اور انہوں نے سر سے پاں تک کالے کپڑے پہن رکھے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں