میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت ،مخصوص ہسپتالوں کو ساتھ ملا کر عوام کی جیبوں پر بڑا ڈاکہ ڈالنے کا انکشاف

سندھ حکومت ،مخصوص ہسپتالوں کو ساتھ ملا کر عوام کی جیبوں پر بڑا ڈاکہ ڈالنے کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت کی جانب سے مخصوص ہسپتالوں کو ساتھ ملا کر عوام کی جیبوں پر بڑا ڈاکہ ڈالنے کا انکشاف ،وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیر اعلیٰ سندھ سے جواب کا مطالبہ کردیا ۔ جمعرات کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے ۔انہونے کہاکہ وباء کے دنوں میں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کا مبینہ منصوبہ انسانیت سوز اور حرص و ہوس کی شرمناک مثال ہے ۔ مراد سعید نے کہاکہ کروناء میں مبتلا عوام کی رگوں سے خون نچوڑنے کے خوفناک منصوبے کی اطلاعات قابل مذمت ہیں، فرزند زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مخصوص ہسپتالوں کو لوٹ مار کیلئے استعمال کرنے کی اطلاعات کا جواب دیں۔مراد سعید نے کہاکہ قوم ابنِ زرداری سے اس خبر اور سامنے آنے والی دستاویز اور معاہدے کے بارے میں وضاحت چاہتی ہے ۔ مراد سعید نے کہاکہ وفاقی حکومت نے تو عوام کیلئے علاج کی مفت سہولیات کا انتظام کیا، زرداری ٹولہ کیوں غریبوں سے پیسے بٹورنا چاہ رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاق نے تو صرف طبی عملے کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی کا کہا تھا، بلاول زرداری اور مراد علی شاہ جواب دیں کہ سستے اور مہنگے اسپتالوں کو یکساں نرخ دینے کے معاہدے کا کیا مطلب ہے ، فرزند زرداری بتائیں کہ اس معاہدے کی آڑ میں کتنی بڑی واردات ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے ، ساڑھے پانچ کھرب جعلی اکاؤنٹس میں جھونکنے کی بجائے سندھ میں شعبہ صحت پر لگائے جاتے تو صورتحال یکسر مختلف ہوتی۔مراد سعید نے کہاکہ روز اول سے سندھ میں حکومت کی جانب سے عوام سے بدترین مذاق جاری ہے ، زرادری ٹولہ ایک طرف لاک ڈاؤن کے نام پر غریبوں کو گھروں میں قید کرتا تو دوسری جانب لوٹ مار کی خبریں عام ہیں، سیاسی بیان بازی کی آڑ میں چوری کی نئی واردات کی اجازت نہیں دیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں