میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسی ا سکیم کے آرڈیننس 2019 پر دستخط کر دیے

صدر مملکت نے ٹیکس ایمنسی ا سکیم کے آرڈیننس 2019 پر دستخط کر دیے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اثاثہ جات ڈ یکلیئر کرنے کی اسکیم کے آرڈیننس 2019 پر دستخط کر دیے ۔ اسکیم کا اطلاق فوری طور پر پورے ملک میں ہو گا۔ ا سکیم کا اطلاق 30جون 2019تک حاصل کیے گئے غیر اعلانیہ اثاثہ جات پر ہو گا۔ اسکیم کا اطلاق 30جون 2019تک بغیر کسی جرمانے کے بتائے گئے ٹیکس ریٹس ادا کر کے ہو سکتا ہے ۔ جبکہ مختلف شرحوں سے جرمانے ادا کر کے اسکیم سے 30 جون 2020تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ اگر کسی شخص نے 30جون 2019تک اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا تویکم جولائی 2019 سے 30ستمبر 2019تک 10فیصد زیادہ ٹیکس ادا کر کے ا سکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ جبکہ 30ستمبر 2019سے 21دسمبر 2019 تک 20فیصد جرمانہ ادا کر کے ا سکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ جبکہ یکم جنوری2020سے 31مارچ 2020تک 30فیصد زیادہ جرمانہ دے کر اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جبکہ یکم اپریل 2020سے 30جون 2020تک 40فیصد زیادہ جرمانہ دے کر اسکیم سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں