میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ای سی ایچ ایس ،رہائشی زونز کی کمرشلائزیشن، غیر قانونی تعمیرات کا نیا طوفان

پی ای سی ایچ ایس ،رہائشی زونز کی کمرشلائزیشن، غیر قانونی تعمیرات کا نیا طوفان

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کی ملی بھگت سے تعمیراتی مافیا متحرک
سی 77+78,زیڈ 94+95 سمیت متعدد پلاٹس پر کمرشل پورشن یونٹس کی تعمیرات جاری

سندھ بلڈنگ کا محکمہ سسٹم مافیا کی مکمل لپیٹ میں آچکا ہے۔اطلاعات کے مطابق شرقی کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس میں رہائشی پلاٹوں کو کمرشل سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کا رجحان خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے ،جہاں مبینہ طور پر بااثر بلڈرز اور تعمیراتی مافیا سرکاری قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے کھلے عام غیر قانونی تعمیرات میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام سرگرمیاں متعلقہ افسران اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ اور بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب علی خان کی مبینہ چشم پوشی اور سرپرستی میں جاری ہیں۔اطلاعات کے مطابق بلاک 2 کے پلاٹ نمبر سی 77+78 اور 3 میں پلاٹ نمبر زیڈ 94+95 سمیت کئی مقامات پر رہائشی پلاٹوں کو کمرشل یونٹس میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، جس سے علاقے کا انفراسٹرکچر شدید دباؤ کا شکار ہے ۔ ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ پارکنگ اور سیکیورٹی کے مسائل بھی شدت اختیار کر گئے ہیں، جس پر مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے اور مبینہ طور پر ملوث افسران کے خلاف سخت احتساب کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں