میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کیسز،سندھ میں تخمینے سے زائد، پنجاب میں کم ہیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا کیسز،سندھ میں تخمینے سے زائد، پنجاب میں کم ہیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز زیادہ اور پنجاب میں تخمینے سے کم ہیں۔وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تخمینے کے مقابلے میں سندھ میں کورونا کیسز زیادہ سامنے آئے ، اس کے مقابلے میں پنجاب میں کیسز کی تعداد کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا تخمینہ تھا کہ 14 اپریل تک کل کیسز کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرجائے گی جبکہ اموات 191 تک ہوچکی ہوں گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں اب تک 5ہزار 716 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 96 ہوچکی ہے ، جو تخمینے سے کم ہے ۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں صرف 3 اموات ہوئیں، وزیراعظم عمران خان کی رہنمائی میں بروقت فیصلے کیے ، جس سے کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے میں مدد ملی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کھولے جانے والے بعض شعبوں کیلئے صحت کے حوالے سے ضروری شرائط و ضوابط طے کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں