میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
’’فواد خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا بڑا اعزاز تھا‘‘

’’فواد خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا بڑا اعزاز تھا‘‘

منتظم
هفته, ۱۵ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


لندن(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ ہے اور اداکار فواد خان کو اپنی فلم کا حصہ بنانا میرے لیے اعزاز تھا۔ بالی ووڈ کے مایہ نازہدایت کارکرن جوہرکی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں پاکستانی اداکارفواد خان کوکاسٹ کرنے کے باعث بھارت میں ریلیز کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اورانتہا پسندوں کی دھمکیوں اوراحتجاج کے بعد کرن جوہرنے معافی مانگتے ہوئے آئندہ اپنی فلموں میں کسی بھی پاکستانی آرٹسٹ کوسائن نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اب ایک بارپھروہ پاکستان کے ٹیلنٹ کی تعریفیں کرنے لگے ہیں۔لندن میں جاری ایک تقریب میں ہدایت کارسے جب پوچھا گیا کہ ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں کا حصہ بنائیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستانی اداکارکو کاسٹ کرنے پرمیرے ساتھ کیا ہوا تھا۔ ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی پربد قسمتی سے اس سوچ کولے کرمیرا تعلق اقلیتی برادری سے ہے، کبھی کبھی وہ یہ سوچتے ہیں کہ جو بھی کچھ ان کے ساتھ ہوا اس کے لیے انہیں جوابدہ نہیں ہونا چاہیئے تھا پروہ ایسے ملک کا حصہ ہیں جہاں بہت کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔ پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فواد کو اپنی فلم کاسٹ کرنا ان کے لیے اعزازاورخوشی کا باعث تھا اور فلم میں انہوں نے شانداراداکاری بھی کی، پاکستان سے بہترین ٹیلنٹ آتا ہے جب کہ فلم میں فواد نے اس کردارکے لیے ’ہاں‘ کیا تھا جسے پہلے ہی 6 اداکارمنع کرچکے تھے لیکن فواد کی جانب اس کردار کو نبھانے کا فیصلہ واقعی بہت دلیرانہ تھا اورپمت کی بات تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں