میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدلیہ نے ہمارے ساتھ زیادتیوں پر ازخود نوٹس نہیں لیا، محمد شہبا ز شریف

عدلیہ نے ہمارے ساتھ زیادتیوں پر ازخود نوٹس نہیں لیا، محمد شہبا ز شریف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرینگے، مردم شماری کا عمل وقت ضائع کئے بغیر مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، آئی ایم ایف سے گزشتہ حکومت نے آئینی و جمہوری طریقہ سے اپنی حکومت کا خاتمہ ہوتے دیکھ کر انحراف کیا،ہم نے اس معاہدے کی پاسداری کی،توقع ہے معاہدہ جلد ہوگا، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے انعقادبارے پارٹی رہنمائوں کو کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے، پوری قوت اور تیاری سے انتخابات میں حصہ لیں گے، دونوں صوبوں میں انتخابات کے انعقاد بارے خدشات اور تحفظات کا حل الیکشن کمیشن نے نکالنا ہے ۔بدھ کو سی پی این ای کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو آج معاشی اور سیاسی اعتبار سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، اتحادی حکومت کے حوالہ سے زیادہ بات نہیں کروں گا کہ وہ خود نمائی لگے لیکن معیشت کوسنبھالا دینے اور ملک کو آگے بڑھانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، ہماری حکومت کو 11 ماہ ہو چکے ہیں، معاشی اعتبار سے گزشتہ دورہ حکومت سے چلے آ رہے پاکستان دیوالیہ پن کے خوف سے نکل چکا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ میں ایسی شرائط تسلیم کرنی پڑ رہی ہیں جس کا عام آدمی پر بوجھ پڑنا ہے، آئی ایم ایف سے گزشتہ حکومت نے معاہدہ کیا اور جب جنوری،فروری میں انہیں علم ہوا کہ اس کے خلاف آئینی اور قانونی طریقے سے انہیں ہٹایا جارہا ہے تو اپنے ہی معاہدہ سے انحراف کیا،یہ کوئی نجی معاہدہ نہیں تھا بلکہ پاکستان کی ریاست کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تھا، اس انحراف کا جو نقصان ہوا وہ سب کے سامنے ہے اور اب ایسی شرائط جو گزشتہ حکومت نے مانی تھیں اب آئی ایم ایف نے کہاکہ ان پر من وعن عمل کریں گے اور اس کے باقاعدہ جائزہ لینے کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات ماننی پڑی ہے اب ہمیں امید ہے کہ سٹاف لیول پر معاہدہ جلدہوجائے گا اور پھروہ بورڈکے پاس جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری 11 ماہ کی اتحادی حکومت ہے ،یہ تاثر تھا کہ یہ اتحادی حکومت شہباز شریف نہیں چلا سکیں گے لیکن تمام اتحادیوں کے مثبت کردار کی وجہ سے یہ حکومت قائم ودائم ہے اور تاریخ میں پہلی اتحادی حکومت ان حالات میں یک جان دوقالب ہے اور آگے بڑھ رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں