میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ لندن،ایم کیو ایم پاکستان آمنے سامنے

متحدہ لندن،ایم کیو ایم پاکستان آمنے سامنے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ لندن کی جانب سے لندن عدالت کے الطاف حسین کے خلاف فیصلے پر شہر بھر میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے متحدہ لندن نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پر بھی احتجاج کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ متحدہ لندن کے حامیوں کو شہر میں چاکنگ کرتے دیکھتے ہی گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے جس کے بعد شہر بھر میں پولیس کا گشت بڑھادیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں متحدہ لندن کے قائد الطاف حسین کے خلاف لندن کے عدالتی فیصلے کے بعد متحدہ لندن کی قیادت کے حکم پر کراچی میں احتجاج کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے، اس حوالے سے منگل کے روز متحدہ لندن کے 50 سے زائد حامیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچ کر احتجاج کی کوشش کی اس دوران متحدہ لندن کے حامیوں نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ لندن کے حامی ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کے ساتھ تصادم چاہتے تھے اس صورتحال میں پولیس نے فوری طورپر 8 تھانوں کی نفری بھیج کر متحدہ لندن کے حامیوں کو منتشر کیا، اس دوران پولیس نے متحدہ لندن کے 4 حامیوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ متحدہ لندن کے حامیوں کی ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچنے پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی تھی جس پر فوری طورپر قابو پالیا گیا، اس دوران حراست میں لئے گئے متحدہ لندن کے حامیوں نے انکشاف کیا کہ متحدہ لندن شہر بھر میں احتجاج کا ارادہ رکھتی ہے جس کے بعد شہر بھر کی پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے حساس علاقوں کے تھانیداروں کو اپنے علاقوں میں گشت بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ متحدہ لندن کے چاکنگ کرنے والے حامیوں پر کڑی نظر رکھیں اور کوئی بھی متحدہ لندن کا حامی چاکنگ کرتا نظر آئے اسے فوری طورپر گرفتار کرلیا جائے۔ واضح رہے کہ ماضی میں بھی متحدہ لندن کے حامی لانڈھی، کورنگی، سرجانی ٹائون، پی آئی بی کالونی، نارتھ کراچی، ملیر، گلبرگ، سعود آباد، سولجر بازار، لیاقت آباد میں متحدہ لندن کے حق میں چاکنگ کرکے فرار ہوتے رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں