میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری اوگرا نے ارسال کردی، اور 15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ 15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اور اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل میں 6 ، 6 روپے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت و منظوری کے بعد وزارت خزانہ کرے گی۔واضح رہے کہ اوگرا نے گزشتہ ماہ بھی وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے 7 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 61 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی تھی، تاہم مارچ کے آغاز میں وزیراعظم نے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں