محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ نایاب مگرمچھ شکار کرکے فروخت کرنے لگا
شیئر کریں
سانگھڑ کی یوسی صدرت ٹو میں مبینہ محکمہ وائلڈ لائف کے عملہ کی جانب سے نایاب نسل کے مگرمچھوں کا شکار کرکے فروخت کئے جانے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب یوسی صدرت ٹو کے ہیڈجمڑا میں مبینہ طور پر محکمہ وائیلڈ لائف کے گیم انسپکٹر اور دیگر افسرآن کی زیر نگرانی میں مختلف جھیلوں سے نایاب نسل کے مگرمچھوں کا شکار کرکے فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ھے اور محکمہ وائیلڈ لائف اس گھنانے کاروبار میں ملوث دکھائی دیتا ہے اور خود شکار کرتے ہیں لیکن جب میڈیا نے موقف حاصل کرنے پر وائلڈ لائف کے عملہ نے بتایا کے ہم مگر مچھوں کو پکڑ کر فروخت نہیں کرتے ہیں بلکہ جھیلوں میں موجود مچھلیوں کو بچانے کی خاطر انہیں پکڑ کر دوسری جھیلوں میں چھوڑتے ہیں تاکہ مچھلیاں زندہ رہ سکیں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ 120جھیلوں کے سنگم سے بنا چوٹیاری ڈیم سے ہی چھوٹی چھوٹی جھیلیں ہیں جن میں یہ نایاب نسل کے مگر مچھ موجود ہیں اور محکمہ وائلڈ لائف کو اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔