میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موبائل گیم ایک اور بچی کے اغوا کا سبب بن گیا،مقدمہ درج

موبائل گیم ایک اور بچی کے اغوا کا سبب بن گیا،مقدمہ درج

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں موبائل گیم ایک اور کم عمر بچی کے مبینہ اغوا کا سبب بن گیا۔ شاہ فیصل کالونی کی 13 سالہ بچی کے والدین نے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔ والدین کے مطابق بچی کا آن لائن گیم لوڈو اسٹار گیم پرعبداللہ نامی لڑکے سے رابطہ ہوا تھا۔ بچی کے اغوا کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچی کا لوڈو اسٹار گیم پرعبداللہ سے رابطہ ہوا جس نے اپنے رشتے داروں کی مدد سے اسے اغوا کر لیا۔پولیس واقعے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں