میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں خوفناک دھماکا، 100ٹینکر تباہ، اربوں ڈالر کا نقصان

افغانستان میں خوفناک دھماکا، 100ٹینکر تباہ، اربوں ڈالر کا نقصان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ترجمان گورنر ہرات نے گزشتہ روز ہونے والے گیس ٹینکر کے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے سے بھاری نقصان ہوا۔گورنر ہرات کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں لگنے والی آگ سے 100 سے زائد ٹینکر تباہ ہوئے اور 20 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ادھر سربراہ ہرات چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ٹینکر پھٹنے سے لگنے والی آگ سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ٹینکر پھٹنے سے لگی آگ سے ایران سے آنے والی 132 کلو واٹ پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچا تھا، پاور ٹرانسمیشن لائن کو نقصان پہنچنے سے ایران سے ہرات آنے والی بجلی معطل ہے۔افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے باعث ہرات کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہے۔خیال رہے کہ ٹینکر ایرانی بارڈر کے قریب ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ گیس ٹینکر پھٹنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں