میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے سمیت 15 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست سے نکال دیا گیا

پی آئی اے سمیت 15 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست سے نکال دیا گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

پی آئی اے سمیت 15 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست سے نکال دیا گیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے نجکاری کمیٹی سے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کے حوالے سے منصوبہ طلب کرلیا۔وزیرِ خزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسٹیٹ لائف، این آئی سی ایل اور پاک ری انشورنس کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے روزویلٹ ہوٹل نیو یارک کی نجکاری کیلئے جون تک تجاویز تیارکرنیکی ہدایت کردی۔ سیکرٹری نجکاری نے بریفنگ میں بتایا کہ پی آئی اے سمیت 15 سرکاری اداروں کو نجکاری فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ایس ایم ای بینک، ماڑی پٹرولیم، پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی ، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل،لاکھڑا کول ڈیویلپمنٹ کمپنی، جناح کنونشن سینٹراور فرسٹ ویمن بینک نجکاری لسٹ میں شامل ہیں۔ کمیٹی نے کامرس ڈویژن سے 31 ؍مارچ تک ریگولیٹری فریم ورک میں بہتری کے منصوبے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔اس کے ساتھ پٹرولیم ڈویژن کو گیس سیکٹر میں ریگولیٹری فریم ورک تیارکرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں