میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ہمارے لانگ مارچ سے خوفزدہ ہے،بلاول بھٹو

حکومت ہمارے لانگ مارچ سے خوفزدہ ہے،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماڈل ٹائو ن میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر مخدوم احمد محمود، مرتضی محمود، علی محمود، عطا گیلانی ودیگر سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کے درمیان سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مخدوم احمد محمود کے درمیان لانگ مارچ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت عمران خان کی مقبولیت کا پول کھول کر رکھ دے گی۔پی ٹی آئی حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کے عوامی نمائندوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں پر اتر آئی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کی جانب سے عمران خان حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہوگی۔27 فروری کو مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام کے لشکر نکلیں گے اور اسلام آباد کا رخ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں