میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی قیادت کی دھمکیوں سے علاقائی امن متاثر ہوگا، کورکمانڈر کانفرنس

بھارتی قیادت کی دھمکیوں سے علاقائی امن متاثر ہوگا، کورکمانڈر کانفرنس

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت کے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، ایسے بیانات کے خطے کے امن و استحکام پر منفی اثرات ہونگے‘ جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان قومی سلامتی اور دفاع پرسمجھوتہ کیے بغیر اپنا ذمہ دارانہ مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 228ویں کورکمانڈر کانفرنس منگل کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ فورم نے جیو اسٹریٹجک ،علاقائی و قومی سلامتی صورتحال ، داخلی سلامتی صورتحال اور سرحدی و کنٹرول لائن کی صورتحال اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ شرکاء نے مشرق وسطی کی امریکہ، ایران تنازع کے تناظر میں بدلتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور اس کے علاقائی امن و سلامتی پر اثرات کا بھی جائزہ لیا ۔ کورکمانڈر کانفرنس نے بھارتی فوجی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیز بیانات کا نوٹس لیا، بھارتی فوجی قیادت کے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، ایسے بیانات کے خطے کے امن و استحکام پر منفی اثرات ہونگے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا اہم شراکت دار ہے، پاکستان خطے میں امن سلامتی کیلئے اہم اور نمایاں خدمات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں