میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہماری حکومت گرا کر ہمیں ہی ملزم بنادیا ، عمران خان

ہماری حکومت گرا کر ہمیں ہی ملزم بنادیا ، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت گرا کر ہمیں ہی ملزم بنادیا گیا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔فرد جرم سنتے ہی سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ میں نے ملکی اور غیر ملکی اسٹیبلشمنٹ کو بے نقاب کرکے ظلم کیا میرے جرم میں یہ بھی شامل کریں،انہوں نے سائفر کو جنرل باجوہ اور امریکی سفیر ڈونلڈ لو کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت گرا کر ہمیں ہی ملزم بنادیا گیا، یہ کیسے ہوسکتا ہے جس کی حکومت گری ہو وہی ملزم ہو۔جج نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا نہ کریں، غلط بات نہ کریں، یہ عدالت ہے، آپ کا لہجہ مناسب نہیں، آپ پہلے میری بات سن لیں۔عمران خان کے بار بار بولنے پر عدالت نے انہیں خاموش کرادیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں