میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی، ٹرمپ مواخذے کیلئے دو الزامات کی منظوری

ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی، ٹرمپ مواخذے کیلئے دو الزامات کی منظوری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی ایوان نمائندگان کی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حوالہ سے دو الزامات کی منظوری دے دی۔ طاقت کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات عائد کر دیئے ۔ جوڈیشری کمیٹی میں دونوں آرٹیکلز کی حمایت میں 23اور مخالفت میں 17ووٹ ڈالے گئے ۔ دونوں آرٹیکلز پر پورے ایوان نمائندگان میں ووٹنگ آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مواخذے کی طویل کارروائی سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جبکہ کئی ریپبلیکن رہنمائوں نے ڈیموکریٹس کی مذمت کرتے ہوئے طاقت کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں