میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شام میں مظالم پرایفل ٹاورسوگوار، روشنیاں گُل

شام میں مظالم پرایفل ٹاورسوگوار، روشنیاں گُل

منتظم
بدھ, ۱۴ دسمبر ۲۰۱۶

شیئر کریں

ادھر دیر آید درست آید کے مصداق اب عالمی برادری خواب خرگوش سے جاگنے لگی ہے اور حلب قبرستان بننے کے بعد میڈیا اور مغربی ممالک میں انسانی حقوق تنظیموں نے حلب قتل عام پر آواز اٹھانا شروع کردیا ہے ۔ بدھ کو ایفل ٹاور انتظامیہ کی جانب سے شام کے شہر حلب میں جاری خانہ جنگی کے دوران نشانہ بننے والے معصوم افراد اور محصور شہریوں سے اظہار یکجہتی اور سوگ میں ایفل ٹاور کی روشنیوں کو بجھانے کا فیصلہ کیا تھا۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق پیرس کے میئر اینی ہیدلگو کی ہدایت پر ہزاروں روشنیوں سے جگمگانے والے ایفل ٹاور کی تمام روشنیاں مقامی وقت کے مطابق 8 بجے گل کردی گئیں۔دنیا کے اس مشہور ٹاور کی انتظامیہ کے اس اقدام کا مقصد عالمی برادری کی توجہ شام کے شہر حلب میں شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف دلانا ہے تاکہ اس کے خلاف فوری ایکشن لیا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں