عمران خان کی بہن علیمہ خانم کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
شیئر کریں
اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات طلب کر لیں
بینک اکاؤنٹس منجمند نا کرنے پر دو بینک افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا
انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے بانی چیٔرمین کی بہن کا 10واں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیا گیا جبکہ اس موقع پر علیمہ خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔26 نومبر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، اس بار بھی عدم پیشی پر عدالت نے لگاتار علیمہ خان کے 10 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔دوران سماعت عدالت نے علیمہ خان کی اسلام آباد اور پنجاب بھر میں ملکیتی پراپرٹی کی دوبارہ تفصیلات بھی طلب کر لیں جبکہ بینک اکاؤنٹس منجمند نا کرنے پر دو بینک افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔ اس موقع پر علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوئیں جبکہ ملزمان حاضری کے بعد روانہ ہوگئے، مقدمے کے دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 5 گواہان کو طلب کیا گیا تھا، سماعت کے دوران وکیل صفائی فیصل ملک کا کہنا تھا کہ علیمہ خان آج بھی پیش نہیں ہوں گی، ہم مقدمے کی دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کر چکے ہیں۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یہ دہشت گردی کی دفعات کا کیس ہی نہیں بنتا۔


