میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طلاق کی افواہوں میں شعیب اور ثانیہ کے شو کا اعلان

طلاق کی افواہوں میں شعیب اور ثانیہ کے شو کا اعلان

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم ان کی خبروں کی دونوں اسٹارز میں سے کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا 4 سالہ بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔ دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں دی مرزا ملک شو کے جلد آن ائیر ہونے کا اعلان کیا ہے جو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔ ادھر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شو کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں