میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایمپریس مارکیٹ کے بعد چڑیا گھر کے اطراف بھی گرینڈ آپریشن کی تیاری

ایمپریس مارکیٹ کے بعد چڑیا گھر کے اطراف بھی گرینڈ آپریشن کی تیاری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کے ایم سی نے ایمپریس مارکیٹ کے بعد ایک اور گرینڈ آپریشن کی تیاری کرلی، چڑیاگھر کے اطراف قائم400دکانیں بھی تجاوزات قرار دے کر گرادی جائیں گی۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ میئرکراچی وسیم اختر نے ایک ہنگامی اجلاس میں ایم اے جناح روڈ پر واقع لنڈا بازار ( لائٹ ہاؤس ) نشتر روڈ پر واقع کراچی کے قدیم چڑیا گھر کی چار دیواری کے اطراف بنائی گئی دُکانوں، رہائش گاہوں اور دفاتر کو بھی فوری ختم کرنے کی ہدایت کی ہے ،مشہور چڑیا گھر کے اطراف قائم تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے کے ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ400دکانوں اور ان کے اوپر دفاتر اور رہائش گاہوں کو مسمارکیا جائے گا، یہ تجاوزات چڑیا گھر کی سرکاری زمین پرقائم کی گئی ہیں، تجاوزات کو گرا کر وہاں گرل لگائی جائے گی،تجاوزات کے خاتمے کے بعد چڑیا گھر کے پاس سے گزرنے والے لوگ اپنی گاڑیوں سے بھی جانوروں کو دیکھ سکیں گے ۔اس کے علاوہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قدیمی ایمپریس بلڈنگ کے اندر موجود دُکانوں کیخلاف بھی آپریشن کل سے شروع ہوگا، تاریخی عمارت میں قائم 200دُکانیں مسمار کرکے وہاں آرٹ گیلری قائم کی جائے گی، دُکانداروں نے سامان کی منتقلی کا کام شروع کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں