میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، گولیمار کی رہائشی عمارت پر کمرشل تعمیرات

سندھ بلڈنگ، گولیمار کی رہائشی عمارت پر کمرشل تعمیرات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

شہر کے دیگر علاقوں کی طرح گولیمار میں ناجائز تعمیرات مافیا دھڑلے سے کام جاری رکھے ہوئے ہے ، اس وقت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان، ڈائریکٹر وسطی جلیس صدیقی نے بیٹروں کے ذریعے علاقے میں اپنا نیٹ ورک قائم کررکھا ہے ، ذرائع کے مطابق حیدر نامی بیٹر سندھ بلڈنگ افسران کے لیے بلڈر مافیا سے معاملات طے کرتا ہے ، اس کا اندازہ گولیمار فردوس کالونی میں قائم ہونے والی دیگر عمارتوں کی طرح رہائشی پلاٹ 14/12 پر تعمیر ہونے والی غیرقانونی عمارت سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے ، کمزور بنیاد والی رہائشی عمارت پر بالائی منزلوں پر پورشن والے مکان تیار کیے جارہے ہیں ، اس مقصد کے لیے سندھ بلڈنگ افسران نے بیٹر حیدر کے ذریعے خطیر رقم وصول کی ہے اور ساتھ ہی متعلقہ بلڈر مافیا کو یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہاں کسی قسم کی انہدامی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں