میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت نے مہنگائی کوکنٹرول کیاہے ،گورنرسندھ کا حیران کن دعویٰ

وفاقی حکومت نے مہنگائی کوکنٹرول کیاہے ،گورنرسندھ کا حیران کن دعویٰ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ یورپ، جاپان سمیت پوری دنیامیں مہنگائی بڑھی ہے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن حکومت پاکستان نے حالات کے برعکس مہنگائی کوکنٹرول کیا ہے ۔ حکومت نے مسافرخانے لنگرخانے بھی قائم کئے تاکہ کوئی بھوکہ نہ سوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی پیروی میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی، ترجمان وفاقی وزیرخزانہ مزمل اور سندھ اسمبلی میں قائدحذب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔ گورنر سندھ نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہرجگہ مہنگائی کاچرچہ ہے جبکہ اپوزیشن اورہارے ہوئے سیاستدان بھی پروپیگنڈا کرتے پھرتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے اوپرتنقید بھی کی گئی کہ قوم کوبھکاری بنارہے ہیں، پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ عمران خان مہنگائی بڑھارہے ہیں، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ پنجاب میں 55روپے کلوآٹاموجود ہے لیکن سندھ میں 74روپے کلو مل رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی مہنگی فراہمی کی ذمہ دارسندھ حکومت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ سول اورملٹری ایک پیج پرہیں اورقائم رہیں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ تمام تقرریاں صلاح مشورے سے ہوتی ہیں، نہ ادارے حکومت کو اور نہ ہی حکومت اداروں کونیچے دکھاناچاہتے ہیں۔ گرین لائن منصوبہ پر کئے گئے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ کی باقی چالیس بسیں کل کراچی پہنچ رہی ہیں، ان 40 بسوں کی شمولیت سے گرین لائن منصوبہ میں بسوں کی کل تعداد 80 تک ہوجائے گی، اس کے علاوہ گرین لائن بسز کے ڈرائیورزکی ٹریننگ بھی چل رہی ہے اور ایک مہینے میں گرین لائن بسز چلانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آرمکمل ہونے میں دوسال لگیں گے۔ احتساب پر کئے گئے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کسی حکمران نے اپنے لوگوں کااحتساب نہیں کیا لیکن موجودہ حکومت نے کیا اور عمران خان صاحب نے اس حوالے سے انکوائری کمیشن بھی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحت کارڈ نہیں دے سکے کیونکہ صوبائی حکومت نے اسے ردکردیا اس کے علاوہ گھروں کی تعمیرمیں بھی حکومت سندھ کی جانب سے مسائل درپیش ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ ایل این جی دسمبرتک کی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جب یوٹیلٹی بل نہ دینے کی بات کرتے تھے تو اس وقت کے حکمران چوری کرتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں