میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرون ملک بھیجی گئی رقم میں خردبردکاانکشاف ،دوملزم گرفتار

بیرون ملک بھیجی گئی رقم میں خردبردکاانکشاف ،دوملزم گرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بیرون ممالک بھیجی گئی رقم میں خرد برد، ایف آئی اے حیدرآباد کی کارروائی، پاکستان کرنسی ایکسچینج کے دو افراد گرفتار، گرفتار ملزمان مظفر راجپوت اور عرفان اللہ صدیقی نے آسٹریلیا بھیجنے کیلئے دی گئی 4 کروڑ رقم سے ڈھائی کروڑ بھیجے، شاہد اعجاز شیخ، ایک ملزمہ سادیہ شمیم مفرور ہے، ایف آئی اے افسر، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ممالک بھیجے جانی والی رقم میں خرد برد کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے کیس داخل کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ٹیم نے انسپکٹر شاہد اعجاز شیخ کی سربراہی میں اندسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کرنسی ایکسچینج کے ریمٹنس انچارج مظفر علی راجپوت اور ریمنٹس افسر عرفان اللہ صدیقی کو گرفتار کرکے کیس داخل کرلیا ہے، ایف آئی اے کے انسپکٹر شاہد اعجاز شیخ کے مطابق مدعی حامد علی ڈھر نے شکایات داخل کرائی تھی کہ اس نے آسٹریلیا میں مقیم دانش حیدر کو 4 کروڑ بھیجے کیلئے مذکورہ افراد کو دیے، جو کہ 8 قسطوں میں بھجنے تھے، لیکن صرف پانچ قسطوں میں ڈھائی کروڑ بھیجے گئے، جبکہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم خرد برد کر دی گئی، شاہد اعجاز شیخ کے مطابق اس فراڈ میں ایک ملزمہ سادیہ شمیم بھی ملوث ہے، جو کہ ترکی میں مقیم ہے جس کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائیگا، مذکورہ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں