میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی اسلام آباد کا اہم اجلاس، 20 ستمبر اسلام آباد مارچ کی تیاریوں پر مشاورت

جماعت اسلامی اسلام آباد کا اہم اجلاس، 20 ستمبر اسلام آباد مارچ کی تیاریوں پر مشاورت

جرات ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مارچ کے روٹ اور جلسہ گاہ کے مقام کا حتمی اعلان منگل کو کیا جائے گا، نصراللہ رندھاوا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جماعت اسلامی اسلام آباد کا اہم اجلاس امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی زیرصدارت دفتر جماعت اسلامی میلوڈی میں منعقد ہوا، جس میں 20 ستمبر کو ہونے والے اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، نائب امراء اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مارچ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے 20 انتظامی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ مارچ کے لیے قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کا ابتدائی اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی سے اسلام آباد کی جانب مارچ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ مارچ کے روٹ اور جلسہ گاہ کے مقام کا حتمی اعلان منگل کو کیا جائے گا۔ اجلاس میں مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامی و تنظیمی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں