ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کورنگی کا اختیارات سے تجاوز
شیئر کریں
کراچی(رپورٹ/ڈاکٹرفہیم دانش) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کورنگی کا اختیارات سے تجاوز، صوبائی سیکریٹری کے اختیارت کا استعمال کرتے ہوئے بھاری رشوت کے عوض گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹر کو از خود درسرے اسکول کے مرد ہیڈ ماسٹر کو گرلز اسکول کا چارج دیدیا، پورے ضلع میں کرپشن کا بازار گرم۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع کورنگی کی ڈی ای او نازش گل سیکریٹری ایجوکیشن کے اختیارات استعمال کرنے لگی، خود ساختہ سیکریٹری ایجوکیشن بن گئی اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اپنے ایک دستخط سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا نوٹیفکیشن کے مطابق ایک میل سائیڈ کے مظہر علی کو فیمل لانڈھی تعلقہ ایجوکیشن افسر بنا دیا،بتایا جاتاہے کہ نازش گل جن کا پروموشن بھی دو نمبر طریقے سے عمل میں لایا گیا بغیر ڈی پی سی کئے جب سے مزکورہ عہدے کا چارج سنبھالا ہے وینڈر محمد علی کو اپنا فرنٹ مین بنا رکھا ہے جس نے اپنی بیوی کو بھی اپنے ساتھ رکھا ہوا ہے وینڈر محمد علی اور اسکی بیوی دونوں نے غلط طریقے سے جے ایس ٹی سے ایچ ایس ٹی حاصل کیا اورنازش گل کے ساتھ سو سے زیادہ گریڈ ایک سے چار کی آسامیوں پر چھ لاکھ سے آٹھ لاکھ روپے لیکر بھرتیاں کیں، مزکورہ ڈسٹرک کے ملازمین نے سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی کو فوری طور پر ڈی ای او کورنگی کے غلط اختیارات کا استعمال کرنے پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے انکی جگہ دوبارہ حافظ معین اختر کو ڈی ای او بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔؎