انتخابی اصلاحات کوسیاسی فٹبال نہ بنایاجائے ،صدر مملکت
شیئر کریں
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کو سیاسی فٹبال نہ بنایا جائے، امید ہے تمام سیاسی جماعتیں آئی ووٹنگ کیلئے مکمل حمایت کریں گی، کرپشن کے ناسور اور ماضی کی غلط ترجیحات کی وجہ سے ترقی سے محروم رہے،کورونا کے مثبت اثرات کے سبب دنیا کی معیشت سکڑی ، پاکستان کی معاشی کارکردگی بہت بہتر رہی،ملک صنعتی انقلاب سے گزر رہاہے جسے شور شرابے سے نہیں روکا جاسکتا،زرعی شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے، بہت جلد پوری آبادی کو صحت سہولت پروگرام میں شامل کر لیا جائے گا ، چمکتے دمکتے اور ابھرتے ہوئے پاکستان کی منزل کو پا لیں گے، و دہائیوں سے جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 150 ارب ڈالر اور 80 ہزار سے زائد جانوں کا بھاری نقصان برداشت کیا مگر اپنے عزم سے متزلزل نہ ہوئی ،افواج پاکستا ن اور سکیورٹی اداروں پر فخر ہے ،بھارت اور ملک دشمن عناصر سی پیک کو سبوتاژکرنے کے درپے ہیں،بھارت پاک چین تعلقات میں دراڑ پیدا کر نے کی کوشش ناکام ہوگا ، دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جائیگی ،بھارت کشمیر میں ظلم کا بازار بند کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے عوام کو ان کا حق خود ارادیت دے،پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، بھا رت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور آر ایس ایس کے شدت پسندانہ اور نسلی امتیاز پر مبنی ہندوتوا کے فاشسٹ نظرئیے سے علاقائی سالمیت کو بہت بڑا خطرہ ہے، بھارت میں جوہری مواد کی چوری اور مارکیٹ میں خرید و فروخت کے واقعات سامنے آئے ہیںجسکی وجہ سے عالمی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، افسوس عالمی برادری نے نوٹس نہ لیا ،طویل جنگ اور کھربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں امن قائم نہ ہو سکا،افغانستان کی نئی حکومت افغانستان کی عوام کو متحد کرے ، فتح ِ مکہ پر حضورؐکی تعلیمات کے مطابق عام معافی کی پالیسی اپنائے اور افغانستان کی سرزمین سے کسی پڑوسی ملک کو کوئی خطرہ نہ ہو، دنیا بھی افغانستان کو بے یارو مدد گار نہ چھوڑے ، افغانستان میں امن ، انشاء اللہ ، سارے پڑوسی ممالک کیلئے بہت خوش آئند ہوگا،دنیا کو اسلاموفوبیا اور اسلام دشمنی کا سامنا ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان ایک بہت بڑے چمپئن بنے ،دنیا عمران خان کے سیاسی تدبرپر ان کی شاگردی اور مریدی اختیار کرے،بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق خبر فیک نیوز تھی، فیک نیوز کو ترازو میں تول کر احتیاط کریں۔ پیر کو یہاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ میں تیسرے پارلیمانی سال کی تکمیل اور چوتھے سال کے آغاز پر تمام معزز اراکین پارلیمان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ پاکستان میں جمہوری اقدار اور ایک دوسرے کی برداشت کی روایات فروغ پائیں ۔انہوںنے کہاکہ میری یہ گفتگو پاکستان کے حال اور مستقبل کے حوالے سے ہے کیونکہ میرا ملک ایک نئی اور مثبت سمت کی جانب گامزن ہے۔ گزشتہ تین سالوں میں ہمارے ملک اور قوم میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آ ئی ہیں اور میری یہ تقریر اِن تبدیلیوں اور کامیابیوں کا احاطہ کرنے کی کوشش ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں انشاء اللہ اس بات کا بھی ذکر کروں گا کہ ہم پچھلی دہائیوں میں تربیت کے کن مراحل سے گزرے اور اس کے نتیجے میں ہم نے کون کون سی طاقتیں اور صلاحیتیں اپنے اندر پیدا کیں جن کی بدولت ہم انشا ء اللہ ایک چمکتے دمکتے اور ابھرتے ہوئے پاکستان کی منزل کو پا لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے معیشت پر گفتگو ہو جائے۔انہوںنے کہاکہ آپ جانتے ہیں کہ کورونا کے منفی اثرات کے سبب دنیا کی تمام معیشتیں سکڑنے لگیں مگر ، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور حکومت کی اچھی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معاشی کارکردگی دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت بہتر رہی اور پاکستانی معیشت ک%D