میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میرپور خاص میں حالیہ سیلابی بارشوں نے تباہی مچا دی

میرپور خاص میں حالیہ سیلابی بارشوں نے تباہی مچا دی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

حالیہ سیلابی بارشوں نے سندھ کے میرپور خاص ڈویژن میں تباہی مچا دی۔ پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق وہاں دو لاکھ ایکڑز پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، 6 ہزار بستیاں اجڑ گئیں اور متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔برساتی ریلا میرپور خاص کے کسان جیوا کا صرف گھر ہی نہیں اچھے دنوں کے خواب بھی اپنے ساتھ لے گیا۔ آشیانہ ڈوبنے کے غم سے بیوی ہوش و حواس کھو بیٹھی تو جیوا خود بچوں کو دلاسے دینے لگا۔ یہ کہانی صرف جیوا کی نہیں اس علاقے کے لاکھوں سیلاب متاثرین خاندانوں کی ہے، ہزاروں بستیاں اجڑ گئی ہیں اور لوگ بے کسی اور بے بسی کی حالت میں سڑک پر پڑے ہیں۔ لاکھوں ایکڑز پر کھڑی زرعی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور جانور مرچکے ہیں، کاشتکار برباد ہو گئے ۔فصلیں اگا کر دوسروں کا پیٹ بھرنے والے آج خود ایک وقت کی روٹی کے منتظر ہیں، پینے کے لیے فراہم کیے جانے والے پانی کا رنگ انتظامیہ کا گدلا پن ظاہر کررہا ہے، بے کسوں کے بارے سوال کیا تو مقامی انتظامیہ بھی اپنی بے بسی ظاہر کرنے لگی۔قدرتی آفت کے شکار یہ بے بس لوگ اب انسانی بے حسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ متاثرین منتظر ہیں کہ کب متعلقہ سرکاری ادارے اور این جی اوز ان کی داد رسی کو پہنچیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں