میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سے خیبر تک پاکستان زندہ باد کی گونج ، شہر شہر آزادی کا جشن،سبز ہلالی پرچموں کی بہار

کراچی سے خیبر تک پاکستان زندہ باد کی گونج ، شہر شہر آزادی کا جشن،سبز ہلالی پرچموں کی بہار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان کا 76 واں یوم آزادی کراچی سمیت ملک بھر میں قومی اور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانا گیا۔14 اگست کو علی الصبح سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کی ترقی خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔بانی پاکستان کے مزار پر گورنر و وزیراعلی سندھ سمیت تینوں مسلح افواج کے نمائندوں۔سول وعسکری حکام۔سیاسی ۔سماجی ۔قائد اعظم کے اہل خانہ نے حاضری دی اور جدوجہد آزادی کے لیے ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ اور پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے۔تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے گارڈز کا معائنہ کیا جبکہ گارڈ کی جانب سیقائد اعظم کو قومی سلام پیش کیا گیا۔انہوں نے مزار قائد اعظم پر حاضری دی ۔پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔بعدازاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی سیدمراد علی شاہ نے بانی پاکستان نے بانی پاکستان کے مزار پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔گورنر سندھ اور وزیراعلی سندھ نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی۔پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔گورنر اور وزیراعلی سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے ۔بانی پاکستان کی جہدوجہد آزادی کے لیے ان کی خدمات پر زبردست خراج عقیدت ہیش کیا۔کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹنٹ جنرل بابر افتخار اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے مزار قائد پر حاضری دی۔ دونوں افسران نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بابائے قوم کے مزار پر حاضری دینے والوں میں سیاسی رہنماں سمیت سول و عسکری حکام کے علاوہ قائد اعظم کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ بانی پاکستان کے اہلِ خانہ کے لیے قبر کے اطراف لگی گرل کو خصوصی طور پر کھول کر انہیں مزار پر حاضری کا موقع دیا گیا۔جشن آزادی کے موقع پر دن بھر تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔مختلف سرکاری ونجی اداروں میں پرچم کشائی کی تقریبات ہوئیں۔مختلف سیاسی ۔مذہبی وسماجی تنظیموں کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں ۔14 اگست کے حوالے سے سیمینار بھی منعقد ہوئے جسمیں مقررین نے قیام کی جدوجہد پر روشنی ڈالی ۔واضح رہے کہ شہریوں کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر شہر کے تمام علاقوں میں گلی محلوں گھروں بازاروں اور عوامی مقامات کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا گیا۔تمام عمارتوں اور گھروں پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرائے گئے۔بڑی سرکاری اور اہم عمارتوں کو جشن آزادی کی مناسبت سے خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ۔شہریوں میں جشن آزادی کے حوالے سے بہت جوش و خروش رہا۔والدین نے بچوں کو جشن آزادی کے حوالے سے پرچم ۔بیجز اور لباس خریدکردیے۔شہری نے اپنی گاڑیوں پر پرچم لہرائے۔مختلف مقامات پر قومی نغمے بجائے گئے۔جنہوں نے شہریوں کے لہو کو گرما دیے۔جشن آزادی کی تمام تقریبات مثالی رہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں