میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسریٰ یونیورسٹی فائرنگ، نذیر اشرف لغاری، بیٹے و دیگر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسریٰ یونیورسٹی فائرنگ، نذیر اشرف لغاری، بیٹے و دیگر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)اسریٰ یونیورسٹی میں فائرنگ، عدالت کا سابقہ وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری، بیٹے زید لغاری و دیگر پر کیس داخل کرنے کا حکم، ایکٹنگ رجسٹرار غلام رسول قاضی نے درخواست دائر کی تھی، 27جون کو مسلح افراد کے فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے تھے، درخواست میں موقف، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی مقامی عدالت نے اسری یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے پر سابقہ وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری، بیٹے زید لغاری و دیگر پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے، اسری یونیورسٹی کے ایکٹنگ رجسٹرار غلام رسول قاضی نے ایڈیشنل سیشن جج 8 کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ 23جون کو ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کی بطور وائس چانسلر مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد ان کے لیٹر پر نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ انتظامات سنبھالنے پہنچے تو نذیر اشرف لغاری، زید لغاری، مولا داد اعوان کے کہنے پر نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ پر پر فائرنگ کی گئی جس سے تین افراد زخمی ہوگئے، عدالت نے درخواست پر ہٹڑی پولیس اسٹیشن کو سابقہ وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری، بیٹے زید لغاری، مولا داد اعوان ،شعیب الحسن سیال، رضوان خان، فیروز بھالائی، نذیر بھالائی سمیت دیگر نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واضع رہے کہ ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری 23 جون کو وائس چانسلر کی مدت ملازمت ختم ہونے کے باوجود غیرقانونی طور پر اسری یونیورسٹی پر قابض ہے اور سینکڑوں مسلح افراد یونیورسٹی میں بٹھا دئے ہیں، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت سے تعلق رکھنے والے بااثر شخصیت اور پولیس کی اعلی افسران کی پشت پناہی کے باعث نذیر اشرف لغاری نے یونیورسٹی پر قبضہ کر رکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں