میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ ،پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیس، اسکرونٹی کمیٹی سے رپورٹ طلب

ن لیگ ،پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیس، اسکرونٹی کمیٹی سے رپورٹ طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مبینہ فارن فنڈنگ سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن نے اسکرونٹی کمیٹی سے رپورٹ طلب کرلی ۔ منگل کو مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی کی مبینہ فارن فنڈنگ سے متعلق کیس میں فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی۔دورانِ سماعت فرخ حبیب کی جانب سے الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی کہ اکبر ایس بابر کو ریکارڈ تک رسائی کی جو سہولت دی گئی وہ ہمیں بھی دی جائے، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی ریکارڈ کی جانچ پڑتال نہیں کروا رہیں، ہمیں بھی فارن فنڈنگ اسکروٹنی میں یکساں مواقع فراہم کیئے جائیں۔الیکشن کمیشن کے ممبر ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ ابھی تک مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی اسکروٹنی میں کیا پیش رفت ہوئی؟وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، گزشتہ 3 ماہ سے اسکروٹنی کمیٹی کا کوئی اجلاس تک نہیں بلایا گیا۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ میرے وکیل شاہ خاور بیرونِ ملک ہیں، 11 اگست کے بعد اس کیس کی سماعت کر لیں۔الیکشن کمیشن کے ممبر الطاف ابراہیم نے کہا کہ 28 جولائی کو اسکروٹنی کمیٹی سے جواب طلب کر لیتے ہیں، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کو واضح ہدایات جاری کر چکا ہے، اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ کو بلا کر ان کا موقف بھی سن لیتے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی ممنوع فنڈنگ کے حوالے سے اسکروٹنی کمیٹی سے عمل درا?مد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 28 جولائی تک ملتوی کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ تحریک انصاف نے 40ہزار دستاویزات جمع کرائیں ،شہید بے نظیر نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ن لیگ نے اسامہ بن لادن سے پیسے لئے ۔ انہوںنے کہاکہ یوم شہداء کشمیر ہے کشمیری ڈوگرا افواج کے خلاف کھڑے ہوئے ،کچھ بہروپئے کشمیر کے دورے پر ہیں ۔ انہوںنے مریم نواز کے حوالے سے کہا کہ کشمیر جاتی ہیں تو کشمیر ، سوات جائیں تو سوات کی بیٹی بن جاتی ہیں ،محترمہ سندھ گئی تو زرداری کی بیٹی بن گئی ۔ انہوںنے کہاکہ اپنی شادی پر مودی کو خصوصی دعوت پر بلا لیتے ہیں حریت رہنماؤں کو بھول جاتے ہیں ،مودی کو خوش کرنے کیلئے نواز شریف حریت رہنماؤں کو نہ ملے ،جندال اور بھارتی اداکاروں کو ملے ۔ انہوںنے کہاکہ کلبھوشن کا نام لیتے نواز شریف کو شرم آتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں