میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ترسیلات زر میں ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ

ترسیلات زر میں ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۴ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11 مہینوں میں ترسیلاتِ زر کی مد میں مجموعی طور پر 24.8 ارب ڈالر موصول ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ان مہینوں میں ترسیلات زر 28.4 ارب ڈالر تھیں۔ ایک سال میں ان ترسیلات زر میں 3.6 ارب ڈالر یعنی 12.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق مئی 2023 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ نمو کے لحاظ سے مئی 2023 میں ترسیلاتِ زر میں 4.4 فیصد ماہ بہ ماہ اور 10.4 فیصد سال بہ سال کمی آئی۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2023میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (524 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (335.8 ملین ڈالر)، برطانیہ (306.5 ملین ڈالر) اور امریکہ (257.2 ملین ڈالر) شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں