مقبوضہ کشمیر میں تین کشمیریوں کی شہادت پر پاکستان کی مذمت
شیئر کریں
پاکستان نے بھارت کی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں کارروائی کرکے 3 معصوم شہریوں شہید کر نے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو علم ہونا چاہیے کہ کسی قیمت پر بھارتی ظلم کشمیریوں اور ان کی اپنے حق خود ارادیت کو مزید کمزور نہیں کرپائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کووڈ-19 کی وبا کے باوجود بھارتی قابض فورسز نام نہاد گھیراؤ اور سرچ آپریشز میں کشمیریوں کی ماورائے قانون قتل میں تیزی لا رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے رواں برس اب تک 55 کشمیریوں کو قتل کیا جبکہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریاں بدستور جارہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کو علم ہونا چاہیے کہ کسی قیمت پر بھارتی ظلم کشمیریوں اور ان کی اپنے حق خود ارادیت کو مزید کمزور نہیں کرپائے گا۔دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی کھلی اور منظم خلاف ورزیوں کو مسلسل اجاگر کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ او ایچ سی ایچ آر کی 2018 اور 2019 کی تجویزکے مطابق اقوام متحدہ کا کمیشن آف انکوائری ان خلاف ورزیوں کی تفتیش کرے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی ماورائے عدالت قتل کی عالمی سطح تفتیش اور وحشیانہ مظالم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کے مطالبے کو دہراتا ہے جہاں قابض بھارتی فورسز بے گناہ شہریوں کو قتل کر رہی ہے اور کیا جائے۔