میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، آرمی چیف

وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی شے عظیم نہیں، آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پا ک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو قومی ہیرو قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قوم کی آزادی اور سلامتی اپنے بہادرجانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کو فوجی اعزازوں سے نوازا، شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ ہمارے شہداء در حقیقت قوم کے لیے امید اور استقامت کی کرن ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق انہوں نے کہا کہ قوم آزادی اور سلامتی ہمارے بہادر جانبازوں کی قربانیوں کی مرہون منت ہے ۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ سپہ سالار نے کہا کہ شہدا اور غازی ہمارے قومی ہیرو ہیں، شہدا کی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں، وطن کیلئے جان قربان کرنے سے بڑھ کر کوئی عظیم شے نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں