میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کو انقلاب کے لیے اسلام آباد بلا رہا ہوں، عمران خان

عوام کو انقلاب کے لیے اسلام آباد بلا رہا ہوں، عمران خان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد کو کامیاب کرنا ہے، ہم کسی کی غلامی کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں، اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں بلکہ انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں،اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو عوام کا سمندر اسلام آباد آ رہا ہے، عوام کا یہ سمندر سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پی ٹی آئی کے زیر اہتمام مردان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے،انکاکہنا تھا کہ جب آپ کو کال دوں گا تو آپ نے اسلام آباد آنا ہے۔ انہوںنے واضح کیا کہ اسلام آباد سیاست کے لیے نہیں بلکہ انقلاب کے لیے بلا رہا ہوں، پاکستان کو حقیقی آزادی دینے کے لیے بلا رہا ہوں۔عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کے ٹولے کو یہاں سے پیغام دے رہا ہوں کہ ڈاکوؤں نے ملک کے فیصلے نہیں کرنے ہیں جب کہ ملک کے لیے یہ فیصلہ کن وقت ہے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں نے خاص طور پر اسلام آباد مارچ میں شرکت کرنی ہے، 70 سال سے کم عمر افراد نوجوان ہیں، میں پاکستان کی ساری ماؤں، بہنوں اور بچوں کو بھی دعوت دینے آیا ہوں، میرے والدین کہتے تھے تحریک پاکستان میں عورتیں، بچے اور بزرگ سب شامل تھے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ لندن میں بیٹھا مفرور، ڈاکو بھی سن لے، تم نے اس ملک کے فیصلے نہیں کرنے ہیں، پاکستان کی قیادت کون کرے گا؟ یہ فیصلہ عوام کرے گی، پاکستان پر یہ فیصلہ کن وقت ہے، امریکہ کے غلاموں سے اس ملک کو آزاد کرنا ہے، ڈاکوؤں کے ٹولے سے بھی ملک کی جان چھڑانی ہے، یہ تھری اسٹوجز جن میں ڈاکو، زرداری بڑی بیماری اور ڈیزل شامل ہے، ڈیزل نے آتے ہی وہ وزارت لی جس میں کمائی ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو عوام کا سمندر اسلام آباد آ رہا ہے، عوام کا یہ سمندر سب کچھ بہا کر لے جائے گا، امریکہ کے ساتھ مل کر سازش کی گئی، امریکہ کے ایک چھوٹے سے سرکاری افسر نے مجھے ہٹانے کی دھمکی دی، ڈونلڈ لو نے کہا عمران خان کو نہ ہٹایا تو تمہیں نقصان ہو گا، امریکی افسر نے کہا اگر شہباز شریف کو بٹھا دیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے، اس سے پوچھتا ہوں تم ہو کون پاکستان کو معاف کرنے والے، ہم امریکیوں کے نوکر اورغلام نہیں ہیں۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف بوٹ پالش اور آصف زرداری امریکیوں کے غلام ہیں، ڈیزل نے امریکی سفارتکار کو کہا مجھے موقع دیدیں میں بہتر خدمت کروں گا، یہ امریکیوں کے غلام ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم اس کی امت ہیں جو دنیا کی تاریخ کے عظیم ترین لیڈر تھے، خوف کی زنجیر انسان کو پرواز نہیں کرنے دیتی، اللہ ایمان والوں کے خوف دور کردیتا ہے، کوئی جنرل اس وقت تک بڑا جنرل نہیں بن سکتا جب تک وہ خوف ختم نہ کر دے، کوئی اس وقت تک بڑابیٹسمیمن ہیں بن سکتا جب تک وہ باؤلر کا خوف ختم نہ کر دے، جب اسلام آباد بلاؤں گا تو اپنے خوف کی زنجیریں توڑ کر آنا میرے ساتھ، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میرے خلاف میڈیا پر کمپین کی گئی ، عوام میری اتنی ہی عزت افزائی کر رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں