عدالت کا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
ویب ڈیسک
منگل, ۱۴ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے
ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس کی سماعتسینئر سول جج عباس شاہ نے کی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے فیصلہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم حاضری پر کیا جس کے بعد عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی۔واضح رہے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔


