پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کر لیے، قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کا دعویٰ
شیئر کریں
قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے منظور کرلیے۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفے منظور کرلیے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں قاسم سوری نے کہا کہ بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔
بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصو ل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو رولز اور ضابطے کے تحت منظور کرلیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/Yt1NASuUwp
— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) April 14, 2022
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا۔