میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت ،ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت ،ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے وزراء کمیٹی کی پہلی بیٹھک لگ گئی، کمیٹی نے ویڈیو ریلیز کرنے والے صحافی کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ معاملے کی ہر سطح پر تحقیقات کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی وزراء کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں فواد چودھری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر نے شرکت کی۔آج ہونے والے اجلاس میں طریقہ کار طے کرلیا گیا۔کمیٹی نے طے کیا کہ لیک ویڈیو کا بھی فرانزک ہوگا، رقم بانٹنے کی ویڈیو کے بارے میں براہِ راست معلومات رکھنے والوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔کمیٹی چھان بین کرے گی کہ ووٹوں کی خریداری کا فائدہ کس نے اٹھایا، ایم پی ایز کے ووٹوں کی خریداری کے لیے رقم کس نے مہیا کی۔ کمیٹی نے ایک ماہ میں وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرنی ہے، جس میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی سفارشات پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے سمیت فوجداری مقدمات درج ہوسکیں گے۔ایم پی ایز سے رقم لینے کی ویڈیو سمیت دیگر شواہد کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی ایف آئی اے، آئی بی اور اینٹی کرپشن کی معاونت لے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں