میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگرملزکیس اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہبازکے جوڈیشل ریمانڈ میں 28فروری تک توسیع کر دی ۔احتساب عدالت لاہور میں میں حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کیس، آشیانہ کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج امجد نذیر چوہدری نے کی، اس دوران نیب حکام نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش کیا جبکہ عدالت میں شہباز شریف کے شریک ملزم بلال قدوری نے بریت کی درخواست دائر کردی۔سماعت کے دوران عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے درخواست پر جواب طلب کرلیا، عدالت نے استفسار کیا کہ اس کیس کا ریفرنس کی کیا صورتحال ہے ؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب میں کہا کہ ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے ۔حمزہ شہباز کی جانب سے عدالت سے گواہوں کی دستاویزات لینے کی درخواست کی گئی جو عدالت نے مسترد کردی۔فاضل جج نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ حمزہ شہباز آپ کے پاس اپنا قومی شناختی کارڈ ابھی ہے ؟ جس پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میرے پاس شناختی کارڈ ابھی موجود نہیں ہے ۔فاضل جج کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپکا شناختی کارڈ پر نام کیا ہے ؟ جس پر حمزہ شہباز جواب میں جج صاحب کو بتایا کہ میرا پورا نام میاں حمزہ شہباز لکھا ہوا ہے ۔عدالت کی جانب سے آئندہ شناختی کارڈ پر نام دیکھ کر حاضری مکمل ہونے کا حکم دیتے ہوئے آشیانہ کیس کی سماعت 27فروری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس اور رمضان شوگر مل کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28فروری تک توسیع کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں