میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جسٹس سسٹم باندی بناکر ملکی چہرہ داغدار کردیاگیا، شعیب شاہین

جسٹس سسٹم باندی بناکر ملکی چہرہ داغدار کردیاگیا، شعیب شاہین

Author One
منگل, ۱۴ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسلام آباد پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ اردلی حکومت نے جسٹس سسٹم کو اپنی باندی بنا کر کے آئین اور قانون کی پامالی کی، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پورے پاکستان نہیں، دنیا بھر اپنا چہرہ داغدار کروا لیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا ٹائم 11بجے تھا، اس بات کا ساری دنیا کو پتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے دس بجے ہمارے لوگ پہنچنا شروع ہو گئے تھے مگر جج صاحب صبح ساڑھے 8 بجے تاریخ ڈال کر چلے گئے ـ

مقصد یہ ہے کہ 17تاریخ کو یہ اپنی مرضی کے جج لگا لیں تاکہ اس فیصلے کی اپیل نئے ججز کے پاس جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپیل لگوائیں گے تاکہ انڈیپینڈنٹ ججز کے پاس اس کیس کا فیصلہ نا کر سکیں، 5 اگست کو جج ہمایوں دلاور کے آرڈر کے ذریعے زمان پارک سے گرفتار کیا اس دن عمران خان عدالت میں موجود تھے؟

۔شعیب شاہین نے کہا کہ فیصلہ سنانے کے لیے اپ کو کسی کی ضرورت نہیں تھی، سیل کتنا دور تھا آپ خان صاحب کو بلا بھی سکتے تھے، جب ٹائم ہی آپ نے 11 بجے کا دیا تھا تو ساڑھے اٹھ بجے فارغ ہو کے چلے بھی گئے، ساڑھے دس بجے سے پہلے جج صاحب یہاں سے نکل گئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما کہنا تھا کہ ہمارے سارے لوگ ہمارے وکیل بھی یہاں پہنچ گئے مگر عام طور پر یہاں اج تک 11 بجے پہلے سماعت شروع نہیں ہوئی ، جب اپ نے فیصلہ سنانا یے آپ سنا دیتے یہاں رات کے بارہ بارہ بجے بھی فیصلے سنائے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں