میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ، گھریلوسلنڈر بھی مہنگا

ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کا اضافہ، گھریلوسلنڈر بھی مہنگا

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہونے سے گھریلو سلنڈر مہنگا ہوگیا۔ذرائع ایل پی جی ڈیلرز کے مطابق قیمت میں اضافہ بلاجواز ہے، اوگرا نے جنور ی کے لیے فی گھریلو سلنڈر 3026اور فی کلو 256 سرکاری قیمت مقرر کی تھی ، لیکن مافیا مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمت میں بلا جواز اضافہ کر رہا ہے۔مارکیٹ میں گیس بلیک میں فروخت ہے، جس کی وجہ سے قیمت 300 روپے پر پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے گھریلو سلنڈر 3450 سے 3550 تک کا فروخت کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے ملک میں گیس کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے جب کہ اوگرا اور حکومت خاموش اور بے بس ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سرکاری قیمت پر گیس کسی جگہ دستیاب نہیں ہے۔دوسری جانب گیس صارفین ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو ناجائز قرار دیتے ہوئے احتجاج کررہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سب اوگرا اور سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے۔ مافیا کے ذریعے کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔ ایسے دکانداروں اور ڈیلرز کا محاسبہ کیوں نہیں کیا جا رہا؟ نہ کوئی چھاپے پڑتے ہیں نہ کوئی گرفتاری ہوتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں