میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مجھے نہیں معلوم ٹکٹ کس کو جاری کیے گئے ہیں، عمران خان

مجھے نہیں معلوم ٹکٹ کس کو جاری کیے گئے ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے ٹکٹوں کی تقسیم سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم ٹکٹ کس کو ملے ہیں، عدالت کی اجازت کے باوجود ٹکٹوں کے بارے میں مجھ سے مشاورت نہیں کی گی۔اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی، جیل میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے کا کیس سپریم کورٹ میں ہے، عدالتی حکم کے باوجود ٹکٹوں پر مشاورت نہیں کرنے دی گئی۔شیخ رشید کی حمایت نہ کرنے کے حوالے سے سوال پر انھوں نے جواب دیا کہ ایک ایک اصول وضع کیا ہے جس نے پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کی اس کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اٹھارہ ماہ قبل کہا تھا مذاکرات کریں لیکن اب کس سے مذاکرات کروں اور کیوں کروں، ایک ہی بات پر مذاکرات ہوسکتے ہیں کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہوں، سپریم کورٹ سے دو ججوں کے استعفیٰ پر تشویش ہے، دیکھتے ہیں سپریم کورٹ کیا اسٹینڈ لے گی۔بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم سے بلے کا نشان اس لیے واپس لیا گیا تاکہ ہماری پارٹی توڑی جاسکے اور الیکشن نہ لڑ سکیں، جو مرضی یہ کرلیں ہم آخری بال تک لڑیں گے، صحافی نے پوچھا آپ بار بار جنرل باجوہ کا نام لیتے ہیں کیا فیض حمید کو بھی اپنا ملزم سمجھتے ہیں، جواب میں انھوں کہا کہ فوج سیاسی جماعت نہیں آرڈر اوپر سے آتا ہے ایک آدمی فیصلہ کرتا ہے، ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ سے کسی غیر ملکی سفیر یا اسٹیبلشمنٹ نے کوئی رابط کیا ہیتو بانی چئیرمین کا کہنا تھا کہ مجھ سے کسی نے رابط نہیں کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں