میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات میں پیپلزپارٹی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، منظور وسان کی پیش گوئی

انتخابات میں پیپلزپارٹی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، منظور وسان کی پیش گوئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۴ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی بڑی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، نواز لیگ کو خوش فہمی ہے تو وہ رہے لیکن وفاق میں حکومت بلاول بھٹو زرداری کی ہوگی۔منظور وسان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان مل بھی جائے تو فرق نہیں پڑتا، وہ اب ہار کی ریس میں ہے جیت کی نہیں، پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں لیکن کبھی کامیاب نہیں ہوتے، الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، ججز کے مستعفی ہونے اور الیکشن کمیشن کے سیکریٹریز کی چھٹی سے الیکشن کمیشن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں