میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بلدیاتی انتخابات ،حساس اداروں کے شدیدسکیورٹی خدشات

کراچی بلدیاتی انتخابات ،حساس اداروں کے شدیدسکیورٹی خدشات

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی سلامتی کے اداروں نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شدید سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 15 جنوری کا انتخابی مرحلہ ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کا اجلاس جمعہ کی شام منعقد ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔قومی سلامتی کے اداروں نے الیکشن کمیشن کو اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا اور صوبائی الیکشن کمیشن کے حکام کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی خدشات پر بریفنگ دی۔اداروں کی جانب سے سفارش کی گئی ہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران کراچی سمیت سندھ میں 17 سکیورٹی تھریٹس پر بھی غور و خوض کیا گیا اور بتایا گیا کہ کراچی میں کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نیٹ ورک موجود ہیں۔اداروں نے الیکشن کمیشن کو صوبے میں شدید سکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں