میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناضوابط کی خلاف ورزی پر3نجی اسکول سیل

کوروناضوابط کی خلاف ورزی پر3نجی اسکول سیل

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۴ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہر قائد میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی ، رپورٹ ہونیوالے کیسزمیں سے 95 فیصد کیسزاومیکرون کے ہیں،ضلع وسطی میں کرونا وائرس کے نافذ العمل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3 نجی اسکولوں کو سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے کورونا کی پانچویں لہر میں کراچی میں کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے ، کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 20.45فیصد رپورٹ ہوئی۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1645کیسز سامنے آئے ، جن میں سے 1433کیسز کا تعلق کراچی سے ہے ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم 172مریض کی حالت تشویشناک جبکہ 14مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق رپورٹ ہونے والے کیسز میں سے 95 فیصد اومیکرون ہیں ۔دوسری جانب کیسز میں اضافے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مختلف اضلاع کے اسکولوں میں چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا،جمعرات کو ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام نے ضلع وسطی میں کرونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 نجی اسکولوں کو سیل کردیا۔سندھ حکومت نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ویکسینیشن کروائیں اور بوسٹر ضرور لگوائیں۔بڑھتے کیسز کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹر میں بچوں کو ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے عملے کے مطابق بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے ایکسپو سینٹر کے اوقاتِ کار صبح 8 بجے سے شام ساڑھے 7 بجے تک ہیں۔بچوں کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں بچوں کی ویکسی نیشن نہیں کرا سکے اس لیے یہاں آئے ہیں، ایکسپو سینٹر میں بچوں کے لیے ویکسی نیشن کے اوقات کار بڑھانے چاہئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں