خیبر پختونخوا میں گیس کے نئے زخائز دریافت
Author One
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد:او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی2کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے، ساما ناسک فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے، مذکورہ دریافت سے علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔