میئر کراچی کا انتخاب، عمران خان کو تین نام بھیج دیے گئے، رواں ہفتے اعلان متوقع
جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم عمران خان کو میئر کراچی کے انتخاب کے لیے تین نام بھیج دیے گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے میئر کراچی امیدوار کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سندھ کی قیادت نے میئر کراچی کے لیے 3 نام عمران خان کو بھیج دیے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان میئر کراچی کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں جبکہ اشرف قریشی بھی میئر کراچی کے امیدوار کے طور پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو شیڈول ہیں جبکہ بلدیاتی الیکشن کے لیے مہم کا آغاز میئر کے امیدوار کے اعلان کے بعد ہوگا۔