میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آج پورا کراچی رو رہا ہے،وسیم اختر وزیراعلیٰ سندھ پر برہم

آج پورا کراچی رو رہا ہے،وسیم اختر وزیراعلیٰ سندھ پر برہم

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر برہم ہوگئے۔تحریک انصاف کی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس سے خطاب میں وسیم اختر نے کہا کہ کراچی 309 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے اور مراد علی شاہ انہیں اقلیت کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو کچھ نہیں کرنا، کچھ کرتے تولاڑکانہ، نواب شاہ آج بنے ہوتے، آج پورا کراچی ان کی طرح رو رہا ہے۔سابق میئر کراچی نے مزید کہا کہ بحیثیت میئر 4 سال بڑی مشکل سے گزارے، وزیراعلیٰ ملاقات کا لالی پاپ دیتے رہے، پیپلز پارٹی کراچی اور ملک کی دشمن ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں