میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا،سراج الحق

نااہل حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا،سراج الحق

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے پشاورکوکھنڈرات میں تبدیل کردیاہے،شہر میں صاف پانی اورکھانے پکانے کے لئے گیس نہیں ،تحریک انصاف نے لوگوں کوغربت ،بے روزگاری اورمہنگائی کاتحفہ دیا، ملک کی معیشت کوبھی تبادہ کردیاہے، تحریک انصاف نے پوری قوم کوبھکاری بنادیا ۔پشاورمیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پشاورکودوبارہ پھولوں اور روشنیوں کاشہر بنائیں گے، نااہل حکمرانوں نے پشاورکوکھنڈرات میں تبدیل کردیاہے، شہر میں صاف پانی اورگیس نہیں ہے، پشاورایک تاریخی شہر ہے،حکمرانوں کی عدم توجہی سے گندہ ترین بن رہاہے، جماعت اسلامی نے کلین اورگرین منصوبہ مکمل کیا تھالیکن پی ٹی آئی نے تباہ کردیا ،انکاکہنا تھا کہ تحریک انصاف نے لوگوں کوغربت ،بے روزگاری اورمہنگائی کاتحفہ دیا، ملک کوتباہ کردیا ، سٹیٹ بینک کوبھی آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے، آج سٹیٹ بنک ہمارا نہیں رہا، انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف،مسلم لیگ اورپیپلزپارٹی سب ایک پیج ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے ہسپتالوں کوتبادہ کردیا، بی آر ٹی کی وجہ سے شہر کی خوبصورتی کوختم کردیا، تحریک انصاف نے پوری قوم کوبھکاری بنادیا ، تبدیلی کی خواہش پر ووٹ دینے والوں کی نیت پر شک نہیں،لیکن حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی لاسکتی ہے، کرپشن فری پاکستان کیلئے کرپشن فری قیادت کی ضرورت ہے اور حقیقی جمہوریت جماعت صرف جماعت اسلامی ہے، انکاکہنا تھا کہ ہمارے کسی کارکن پر کرپشن کاالزام نہیں،گوادر میں دھرنے کاحوالے سے انکاکہنا تھا کہ گوادر میں 26دنوں سے دھرنا جاری ہے،بلوچستان کی ساحلی پٹی پر وہ لوگ اپنا حق مانگتے ہیں،سب سے زیادہ بے روزگاری بلوچستان میں ہیں،بلوچستان کے نوجوان رو رہے ہیں،وزیراعظم بلوچستان کے عوام کواپنا حق دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں